English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینیوں کی بڑھتی شہادتوں پر آو آئی سی کی مذمت

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملوں اور نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے ایک بیان میں اسرائیلی افواج کی طرف سے کیے جانے والے پے در پے حملوں کو ’فیلڈ ایگزیکیشن کرائم ‘قرار دیا ، جن میں 3فلسطینی شہری شہید کیے گئے تھے۔ بیان میں واضح کیا کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہی 20 فلسطینیوں کو نام نہاد سیکیورٹی آپریشن میں شہید کیا گیا ہے۔ تنظیم نے قابض حکام کو کشیدگی کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمے دار ٹھہرایا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے ۔یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مغربی کنارے اور صحرائے نقب میں الگ الگ واقعات میں 3فلسطینی نوجوان شہید کیے تھے۔ دوسری جانب یہودی ایجنسی نے کنیسٹ کی آئینی کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہر ہفتے 2ہزار سے زائد تارکین وطن اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روس، یوکرائن اور بیلاروس سے ہر سال تقریباً 15ہزار تارکین وطن آتے ہیں ،تاہم روس یوکرائن جنگ کے نتیجے میں یہ تعداد دگنی ہوگئی ہے۔ اسرائیل جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روس اور یوکرائن سے 20لاکھ یہودیوں کو لانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائن میں یہودیوں کی تعداد تقریباً 2لاکھ ہے۔روس میں بھی تقریباً 6لاکھ یہودی ہیں جنہیں اسرائیل مغربی کنارے میں آباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے