ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے یمنی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ یمن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور عوام پر حملوں کے تناظر میں کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا کرنا بھی حوثی باغیوں پر پابندیوں کی وجہ ہے۔دوسری جانب خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے یمن میں فریقین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات رواں ماہ کے اختتام تک ریاض میں شروع ہو سکتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی باغیوں سمیت تمام فریقیں کو مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔واضح رہے کہ یمنی باغیوں نے کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر حملے بڑھادیے ہیں، اس کے علاوہ کئی بار وہ متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں