ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

کارروائیاں راولپنڈی ، خانیوال ، ملتان ، سرگودھا اور نارووال میں کی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران انیس مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی۔

قبل ازیں کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں