کراچی (اسٹاف رپورٹر) تائیکوانڈو کراچی کے تحت کراچی اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کا رنگا رنگ تقریب کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا اس موقع پرمہمان خصوصی H.E کوریا کے قونصل جنرل نے کراچی اوپن چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ کراچی، حیدرآباد، بے نظیر آباد، سکھر اور میرپورخاص کی 14 ٹیموں کے 350 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پرعیسیٰ لیبارٹریز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، ریحان ہاشمی، کامران قریشی، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ودیگر بھی موجود تھے۔
