ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریکوڈک تنازع حل نہیں ہوا ، قوم سے دھوکا کیا گیا، عبد الحق ہاشمی

کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ریکوڈک معاہدہ ،ریکوڈک تنازع حل نہیں ہوا پہلے کی طرح سیندک پروجیکٹ طرز پر ایک بار پھر قوم کی آنکھوں میں دھول ڈال کر اندھیرے میں رکھا جارہا ہے ہم بلوچستان کے قومی وسائل کو بلاکسی تعین ،بلاکسی تمیز و معیارکے اندھیرے میں کسی کمپنی کو دینے کے خلاف ہے معیار وتعین کا کوئی میکننزم،طریقہ اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے جس سے یہ اندازہ ہوسکے کہ یہاں سے حقیقت میں کتنی مقدارمیں سونا نکالا گیا ہے اور اس متعین مقدارمیں شرح کے حساب سے بلوچستان یا ملک کے لیے کتنا حصہ رکھا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ریکوڈک پروجیکٹ میں عالمی منصفانہ قوانین کے تحت اندازہ لگایا جائے کہ حقیقت میں ریکوڈک سے کتنا خالص سونا،کتنا چاندی ،کتناتانباولوہانکالا گیاہے یانکالا جائے گا، اس خالص وخام مال میں بلوچستان یاملک کاکتنا حصہ ہوگا سب اندھیرے میں رکھ کر قوم کو دھوکا نہ دیا جائے ۔یہ مبہم معاہدہ ہے کہ جس میں کمپنی 50 فیصد ،وفاق اوربلوچستان کا25،25 فیصد حصہ رکھا گیا ہے اس میں کس طرح پتا چلے گا کہ کمپنی نے یہاں سے کل کتنا سونانکالا ہے، بدقسمتی ،حکومتی غفلت وکمپنی کی چالاکی سے یہ دھوکا سیندک میں بھی کیا گیاہے، سیندک میں بھی متعین معاہدے کے تحت واضح نہیں کیا گیا ہے کہ حقیقت میں سیندک سے کتنا سونا کتنا خام مال نکالاکر لے گیا ہے۔ اس لیے سونانکالنے صاف کرنے اورخام مال الگ کرنے کا سارے کا سارانظام وفیکٹری چین میں ہے، اس وجہ سے جماعت اسلامی بلوچستان ریکوڈک معاہدے میں صرف مقدار کے تعین کو درست نہیں سمجھتی بلکہ جو بھی مقدار مشورے سے طے ہواس کا حقیقی اندازے کا مکیننزم سسٹم یہاں بلوچستان میں ہونا چاہیے، ہماری تجویز ومطالبہ ہے کہ ریفائنری بھی بلوچستان میں ہی لگائی جائے تاکہ یہاں جو چیزیں تانباسونا وخام مال الگ الگ ہوجائے تو ہر ماہر کو اس کا اندازہ ہوسکتاہے کہ اس میں سونا تانباوچاندی ولوہاکتناہے، اس کے بعد منصفانہ تقسیم ٹھیک طریقے سے ہوسکتا ہے، یہ اس وقت تک ٹھیک منصفانہ طریقے سے ممکن نہیں جب تک یہیں بلوچستان میں سونا وخام مال چاندی تانبا وسوناوغیرہ مناسب طریقے سے ریفائنری میں الگ الگ صاف ہوکر باہر نہ آئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں