ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ہماری ایمان داری کا ثبوت ہے،کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کے سی ای اوکے انکشافات نے نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبے نقاب کردیا،کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا ثبوت نہیں ملا ،22سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔

ٹوئٹرپربیان میں (ن) لیگ کے صدرشہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف مہم کوبراڈ شیٹ کے سی ای او کے بیان نے بے نقاب کردیا۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ نام نہاد احتساب کی آڑ میں نوازشریف اوران کے خاندان کوسیاسی مقاصد کے لئے نشانہ بنایا گیا،یہ ہماری ملک اور عوام کی خدمت کا اعتراف ہے جو اللہ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن کے الزامات انہیں عوامی زندگی سے دوررکھنے کے لئے لگائے گئے تھے۔اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں