English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ آج پاکستان کیلیے روانہ ہوگا

القمر

میلبورن(جسارت نیوز)پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی کل پاکستان روانہ ہوں گے۔آسٹریلو ی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان روانگی سے پہلے میلبرن میں چند دن زبردست ٹریننگ کی۔انہوں نے لکھا کہ وہاں پہنچ کر سیریز کھیلنے کے لیے اب مزید انتظار نہیں ہورہا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 29مارچ سے 2اپریل تک 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کے بعد واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5اپریل کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے