English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصری صدر، اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کی ملاقات

القمر
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت ، مصری صدر سیسی اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید اجلاس میں شریک ہیں

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں اسرائیل، امارات اور مصر کے سربراہان کے درمیان سہ فریقی اجلاس ہوا،جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت ، مصر ی صدر عبدالفتاح اور ولی عہد ابوظبی الشیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاس میں تینوں ممالک نے تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ اماراتی ولی عہد پیر کے روز شرم الشیخ پہنچے تھے ،جس کے بعد منگل کے روز انہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر سیسی نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون حکام کے درمیان ملاقاتوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے