ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کوایساملک بنائیں گے جو شہریوں کو خوشحالی،امن اورمساوات فراہم کرے،شہباز شریف

لاہور: قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گے جو شہریوں کو خوشحالی ،امن اور مساوات فراہم کرے، ملک کیلئے مفاہمت سے مل کر کام کرنا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کو مل کر ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا ہوگا۔

شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضا ہے، آج کے دن تحریک پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان نے تعمیر وترقی کا شاندار سفر طے کیا، بحیثیت قوم بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے بانیوں کے بتائے ہوئے طریقہ کار پر چلیں،23مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد پاکستان مسلمانوں کی فلاح وبہبود کا محور تھی،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں