صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ جازان کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ کرکے دانستہ طور پر یمنی فریقوں کے درمیان مذاکراتی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔یاد رہے کہ عرب اتحاد نے چند دنوں میں سعودی عرب پر ڈرون حملو ں کی کئی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
The post حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا‘ عرب اتحاد کا دعویٰ appeared first on Daily Jasarat News.
