English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد حرام کا صحن معتمرین کے لیے مختص

القمر

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے نے مسجد حرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے،جس کے تحت مسجد کے صحن کو معتمرین کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔ طواف کے بعد 2نوافل زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ انتظامیہ نے معتمرین کی آمد و رفت کے لیے 3 مرکزی دروازے باب الملک عبدالعزیز ، باب الملک فہد اور باب السلام مختص کیے ہیں۔ اسی طرح 144 دروازوں اور 3 پلوں کو نمازیوں کی آمد و رفت کے لیے خاص کردیا گیا ہے۔

The post مسجد حرام کا صحن معتمرین کے لیے مختص appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے