ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم نے ورلڈکپ 1992کی کامیابی کو یادگار لمحہ قرار دیدیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ 1992کی کامیابی کو زندگی کا یادگار لمحہ قرار دے دیا۔سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ جب پاکستان نے ورلڈکپ جیتا، اس وقت سات سال کا تھا، 1992ورلڈکپ کی کامیابی کو جب بھی یاد کرتے ہیں، فخر اور مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے۔انہوں نے کہا خاص طورپر انضمام الحق کی سیمی فائنل اننگز بہت یاد گار رہی۔ اس اننگز سے ہی انضمام الحق کواپنا ہیرو سمجھتا ہوں۔فواد عالم کے مطابق ورلڈکپ 1992کے میچز صبح سویرے اٹھ کر دیکھنا اور پھر اسکول جانا اب بھی یاد ہے۔ اس فاتح ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے، سیکھنے اور کھیلنے کا موقع ملا، جو میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور ورلڈکپ جیتنے والے کھلاڑی قومی ہیروز اور رول ماڈل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں