ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جس کنٹینر پر آئے تھے اب اسی پر  بنی گالہ واپس جائیں گے،صوبائی وزیر

 کراچی: صوبائی وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے دعوی کیا ہے کہ جس کنٹینر پر چڑھ کر عمران خان اقتدار میں آئے تھے اب اسی کنٹینر پر بنی گالہ واپس جائیں گے، عمران خان کی جس کہانی کا آغاز “ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان” سے ہوا تھا اب اس کا اختتام “بھاگ رہا ہے بزدل کپتان” پر ہو رہا ہے۔

اسماعیل راہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے کیوں کہ عوام اور اتحادیوں کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ اسماعیل راہو نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آصف علی زرداری واحد سیا سی رہنما ہوں گے جنہیں قومی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک میں کامیابی کا اعزاز حاصل ہو گا ۔

صوبائی وزیر جامعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹرپ کارڈ اور سرپرائز ڈرامہ ہے، اس کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا ہے اور اسپیکر سلیکٹڈ کو بچانے کے لئے غیر آئینی اقدام کر رہے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا مقصد اپوزیشن سے این آر اورمانگنے کے مترادف ہے مگر این آر او نہیں ملے گا، عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی نمبر گیم پوری بلکہ اس سے بھی زیادہ ممبران ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں