
مکہ مکرمہ؍ مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں اور معتمرین کی آمد سے تمام رونقیں بحال ہوگئیں۔ جمعہ کے روز مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ سماجی فاصلے کی شرط ختم ہوتے ہی دنیا بھر سے معتمرین کی سعودی عرب آمد شروع ہوچکی ہے اور رمضان المبارک میں مسلمان 2سالہ تعطل کے بعد بغیر قدغنوں کے حرمین شریفین میں عبادت کریں گے۔ اس سلسلے میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔