کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی اور پارہ 38 ڈگری تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 27 مارچ تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران ایک بار پھر گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔