English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

القمر

لاہور(سید وزیر علی قادری) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 3 میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم دسمبر میں پاکستان آئی تھی اور یہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے۔ لیکن مہمان کیمپ میں کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے باعث بمشکل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی مکمل ہوئی اور اس وقت یہ ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈکپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے