English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محکمہ صحت کی ڈینگی پرقابو پانے کیلئے صوبہ بھرمیں انسدادی کاروائیاں تیز

 لاہور: صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت نے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے صوبہ بھرمیں انسدادی کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

عمران سکندر بلوچ نے کہاکہگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 34 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال  کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 17کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 282,078 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 68,747 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں 85 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور  میں 8,788 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 700 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔

گزشتہ روز لاہور میں 43 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔

گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے