English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیازی نے کرسی بچانے کیلیے بزدار کو قربانی کا بکرا بنا دیا، حافظ حمد اللہ

القمر

اسلام آباد ( آن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کیلیے عثمان بزدار کو قربانی کا بکرا بنا دیا، وسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی کپتانی بچنے کی ناکام کوشش ہے ،چودھری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، عمران نیازی نے کرسی بچانے کیلیے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے