English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا بحرین میں ملٹری اتاشی مقرر کرنے پر غور

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین میں تعینات اسرائیلی سفیر ایتان نائیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل عن قریب منامہ میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر میں ایک ملٹری اتاشی کا تقرر کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین اور 3دیگر عرب ممالک ایک غیر معمولی کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسرائیل میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں بحرین نے بھی شرکت کی تھی۔ صہیونی سفیر کا کہنا تھا کہ تقرر کا معاملہ زیر غور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے،تاہم اس پر بہت جلد عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے