English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کو بغیر محرم عمرے کی اجازت مل گئی

القمر

ریاض: سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو  مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 18 سے 65 سالہ خواتین کو بغیر محرم عمرہ  کی اجازت میں اس بات کی شرط رکھی ہے کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا۔اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔ 

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت  کی ایک ڈوز لگوائی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودیہ کے وہ شہری جو گزشتہ 5 سالوں سے حج نہیں کرسکے ہیں اس سال وہ حج کی رجسٹریشن کرواسکیں گے۔    

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے