English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 4لاکھ سے زائد نئے کیس

القمر

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مزید 4لاکھ 24 ہزار 641 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ملک بھر میں یومیہ کیسوں کی تعداد 3لاکھ 47ہزار 554 ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب زمبابوے کی حکومت نے کہا ہے کہ ویکسین لگوا کر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے کورونا وائرس کی منفی رپورٹ دکھانا ضروری نہیں ہے ۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مونیکا مٹسنگوا نے کہا کہ جن رہایشیوں اور مہمانوں نے مکمل طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی ہے انہیں اپنی کورونا رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے