اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا،جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات 12بجے تک صورتحال واضح ہو جا ئے گی 48 گھنٹے اہم ہیں سیاست نیا رخ اختیار کر سکتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب وقار النسا یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنےکے مہمان خصوصی ہونگے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر میں بھی تقریب میں شرکت کرونگا،بطور وزیراعلیٰ پنجاب یہ عثمان بزادر کا آخری ایوینٹ ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آج 3 بجے لاہور میں وقارالنسا یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کرینگے،وقارالنسا ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کویونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ رولز اور طریقہ کار کےمطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفےکی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے،آج عثمان بزدار اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے ۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کا رخ کررہی ہے ،3بجےلاہور پہنچ کرصورتحال پر میڈیا سے بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتےکی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔
