ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی : کورونا وائرس سے 24گھنٹے میں 279ہلاکتیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث 24گھنٹوں کے دوران مزید 279افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات برلن میں وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بتائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جرمنی میں عالمی وبا کے سبب اب تک ایک لاکھ 29ہزار 400افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے تقریباً پونے 3لاکھ نئے کیس بھی ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2کروڑ 11لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں