English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کارجاری 

القمر

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک میں بینکوں کے عوامی لین دین کے اوقاتِ کار جاری کر دئیے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک بینکوں کے عوامی لین دین کے اوقاتِ کار صبح 10بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔

مرکزی بینک کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ جمعہ کو بینک عوامی لین دین صبح 10بجے سے 1بجے تک کریں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں بینکوں کے دفتری اوقاتِ کار پیر تا جمعرات صبح 10بجے سے 4بجے تک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے