حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صد رناصر شیخ، جنرل سیکرٹری امجد اسلام، نائب صدر عاشق ساند، خازن عمران ملک، جوائنٹ سیکرٹری ندیم اختر، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، عرفان آرائیں، عبداللہ سروہی، امتیاز کھاوڑ، غلام قادر توصیفی نے ایچ یو جے (ورکرز) کے رہنما اور سینئر صحافی محمد راشد رضا کے گھر واقع لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں چوری کی واردات کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود لطیف آباد اے سیکشن پولیس نہ تو چوروں کو سراغ لگاسکی ہے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشر فت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد پولیس کی کارکردگی انتہائی خراب ہے اس سے قبل لطیف آباد یونٹ نمبر12 میں سینئر صحافی یاسین حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے گئے اس کے بھی ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے، اسی طرح ایک ماہ قبل ٹنڈو جام روڈ پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے خازن عمران ملک کے کیمرہ مین سے کیمرے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا اس کا بھی پولیس نے برآمدگی کے لیے کچھ کیا اور نہ ہی ملزمان ابھی تک گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ راشد رضا سینئر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایچ یو جے (ورکرز) کے ممبر بھی ہیں ان کے گھر چوری کے معاملے پر اے سیکشن پولیس کی بے حسی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یا تو پولیس فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کرے بصورت دیگر ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔
