English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ سے پیپلزپارٹی کی بساط اُلٹ دیں گے،عمران قریشی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کی مقبولیت عروج پر ہے اور اس کے اثرات خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ظاہر ہوگئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کلین سوئپ کیا ہے اور اپوزیشن کی جماعتوں کے امیدواروں کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم پر جو الزامات لگائے گئے اس پر عوام نے بھرپور ردِ عمل کااظہار کیا ہے اب آنے والا وقت بھی عمران خان کا ہے جن کا شمار بین الاقوامی لیڈروں میں ہوتا ہے۔ حزب اختلاف صرف اپنی کرپشن ، لوٹ مار کو چھپانے اور اس سے بچنے کے لیے غیرملکی فنڈنگ پر یہ سارے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں بھی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ کیونکہ پی ٹی آئی واحد ملک گیر جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں ہے اور وہاں کے عوام اب سمجھ گئے ہیں کہ یہ ساری اپوزیشن کس کی ایما پر اور یہ سب کچھ کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں سندھ میں بھی پی ٹی آئی بھرپور سیاسی کام کرے گی اس کے بعد سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کی بساط اُلٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے