English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صہیونی کارروائیوں میں فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کا انکشاف

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں سے نئے رہا کیے گئے قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں فلسطینی اتھارٹی کی معاونت شامل ہوتی ہے۔ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج نے نابلس کی النجاہ نیشنل یونیورسٹی کی 2طالبات کو گرفتارکیا اور ان کی گرفتاری کے پیچھے فلسطینی اتھارٹی کا ہاتھ تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کی جیل سے رہاہونے والے یونیورسٹی کے طالب علم نے بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہل کار اس سے یونیورسٹی کی فیکلٹی آف شریعہ کی 2طالبات عائدہ عمارہ مصری اور آمنہ اشتیہ کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔ اس کے بعد ان دونوں کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان رابطہ ہے اور سیکورٹی سے متعلق رپورٹیں اسرائیلی انٹیلی جنس کو بھیجی جاتی ہیں۔ دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر حملے کیے اور فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطین میں اس وقت چھیالیسویں یوم الارض کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے باب العامود سے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے دوران نوجوان کے گھر میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی گئی، جب کہ گھروالوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے یہود کی ہلاکتوں پر بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔

The post صہیونی کارروائیوں میں فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کا انکشاف appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے