نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خفیہ اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔ مودی کو کسی نامعلوم شخص نے دھمکی آمیز ای میل میں کہا کہ 20 کلو دھماکا خیز مواد کے ساتھ ان کے قتل کا منصوبہ تیار ہے۔ این آئی اے مودی کو قتل کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ ، ای میل میں بھیجنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس 20 کلوگرام آر ڈی ایکس ہے ،جو ہزاروں لوگوں کی جان لے سکتا ہے۔مودی کو 2018ء میں بھی خط کے ذریعے قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔
The post مودی کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر انٹیلی جنس میں کھلبلی appeared first on Daily Jasarat News.
