ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ اکبر ایس بابر کو کیس کی کارروائی سے الگ کرنے اور کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب اکبر ایس بابر کو نہ دینے کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔فارن فنڈنگ کیس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سے پہلے دائر درخواست نمٹا دی گئی تھی اور جسٹس محسن اختر کیانی نے 29 جنوری 2018 کو معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں