اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا،موجودہ حالات میںاگر پی ٹی آئی اراکان استعفادیدیں تو ہم ضمنی انتخابات کرادینگے،وزیر اعظم کی جانب سے اپنے اتحادیوں پر باہر سے فنڈز لینے کے الزامات افسوسناک ہیں، امریکی سازش کے حکومت کے پاس کیا
ثبوت ہیں؟کیا متحدہ اپوزیشن امریکا نے بنائی تھی؟ امریکا کیساتھ تعلقات کے بارے میں جو آرمی چیف کہہ رہے ہیں وہ درست ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ناموں کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن نے کیا ہے،بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے،انہوں نے اپوزیشن کی حمایت کافیصلہ بغیر کسی شرط کے کیا، صدر مملکت کے بارے میں بھی فیصلہ متحدہ اپوزیشن کریگی جبکہ ایمپائر نیوٹرل ہے۔ان خیالات کا ااظہار انہوں نے کی پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عاصمہ ارباب عالمگیر،سید سبط الحیدر بخاری،امجد آفریدی،نذیر ڈھوکی اور میاں خرم رسول بھی موجود تھے۔
