ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارے میں اسلامی جہاد تنظیم کے 3کارکن شہید

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے گئے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے کارکنوں کی تصویر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک مسلح کارروائی میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے 3ارکان کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں جب ان فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3افراد ہلاک اور 4اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسلامی جہاد نے بھی اپنے 3ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں عرابہ چوک میں کار میں سوار 3فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ۔جنوبی جنین میں ایمبولینس ایمرجنسی سروس کیڈائریکٹر محمود السعدی نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی میں مطالعہ اور دستاویزی یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 2022 ء کی پہلی سہ ماہی میں 1400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد اضافہ ہے۔عام طور پر اسرائیلی فوج فلسطینی کارکنوں کے گھروں پر رات کے وقت چھاپے مار کر ان کی گرفتاریاں کرتی ہے اور انہیں تفتیشی مراکز یا جیلوں میں منتقل کرنے سے پہلے مقبوضہ علاقوں میں قائم حراستی مراکز میں منتقل کیا جاتا ہے۔قابض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 4ہزار ہے ،جن میں 34 خواتین شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں