کوئٹہ (صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک کے لیے1500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے، شہر کے916 مساجد ومدارس میں نماز تراویح ادا کی جا رہیں جبکہ45 حساس مساجد اور مدارس پر ایف سی اہلکار تعینات کیے گئے،شہر کے24 مقامات پر24 مستقل ناکے لگائے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک کے لیے شہر بھر میں فورسز کے1593 اہلکار تعینات کردیے گئے، 4 ایس ایس پی اور9 ڈی ایس پی سمیت 482 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، بلوچستان کانسٹیبلری کے300 اور ایگل اسکواڈ کے422 اہلکار تعینات کیے گئے۔ آر آر جی فورس کے24 اے ٹی ایف کے30 اور ایف سی کے135 اہلکار تعینات کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق مساجد مدارس کے اطراف میں پولیس اور ایگل اسکواڈ گشت کریں گے، شہر میں ناکوں کی نگرانی ایس پی او ڈی اور ایس پی کریں گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، مساجد پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے۔
