English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلین اور قومی کرکٹرز کی جانب سے رمضان کی مبارکباد

القمر

لاہور (نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی مسلمان کرکٹرز کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد دی ہے۔ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر رمضان المبارک کا خصوصی پوسٹر شیئر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کرکٹر راشد خان، عثمان خواجہ، محمد نبی سمیت دیگر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دوستوں کو رمضان کا مہینہ مبارک ہو۔اس سے قبل آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی تمام مسلمانوں کو ماہِ صیام کی مبارکباد پیش کی تھی، اس کے علاوہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی اس مقدس مہینے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔دریں اثنا قومی کرکٹرز نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہیکہ روایت کے مطابق ماہ مقدس مغفرت کا مہینہ ہے،اس میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے، اپنی مغفرت کی دعا کرنے کے ساتھ کہ اپنی افطاری میں غربا،یتیم، مساکین لوگوں کو بھی شامل کریں۔فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی دعاؤں میں سب کو یاد رکھیں۔ شاہ نواز دھانی نے کہا کہ دنیا بھر کے سب ہی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک ہو، خوش رہیں اور ہمارے لیے دعا کرتے رہیں۔جارح مزاج بلیباز آصف علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستے رہیں، مسکراتے رہیں،پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔ نوجوان کرکٹر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مسلمان ہیں،ان کو اس مہینے کی برکتیں اور رحمتیں مبارک ہوں۔اس کو تقوی کا مہینہ کہاجاتا ہے،ہر اعتبار سے ایک اچھا مسلمان بننے کی کوشش کریں۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناون کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے