English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،جرمانے

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلےے ضلع کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کاروں کی قیادت میں کارروائیوںکے دوران 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ تعلقہ لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں مختار کار ماجد سپیو کی قیادت میں کارروائی کی گئی جہاں 6 دکانداروں سے اضافی قیمت وصول کرنے پر 70 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا۔ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر گدا حسین سومرو نے مختار کار الطاف کوریجو کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9 دکانداروں سے 30ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔ تعلقہ حیدرآباد دیہی کے مختلف علاقوں میں مختیار کار عمران شبیر کھوکھر کی قیادت میں سرکاری قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے پر 4 دوکانداروں سے 3 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا تعلقہ سٹی کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف کی قیادت میں کارروائی کی گئی جہاں 4 دکانداروں سے2ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے