اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گام،سپریم کورٹ آئین کے مطابق فیصلہ سنائے گی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں کہا ں لکھا ہے کہ پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں ،ایک ایم این اے نے کہا کہ 23کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ لوگ نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں ؟ عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے ،ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ہے ، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے،عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے ، نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں ،پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی ہم نے کی ہے ، باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے،جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔
اسد عمر نے کہا ہے کہہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی، 20منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، اگلے الیکشن کے اندر 89 دن رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح کی پٹشن عدالت میں زیرسماعت ہے ۔