الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز پر ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو معاف کر دیا ۔ صدر عبدالمجید تبون نے جمہوریت نواز ہیرک احتجاجی تحریک سے تعلق کے الزام میں حراست میں لیے گئے 70 افراد کی معافی کا بھی حکم دیا۔ احتجاج سے منسلک 70 قیدیوں کو اس ہفتے عارضی طور پر رہا کر دیا گیا تھا اور اب وہ کیس کی سماعت کا انتظار کر رہے تھے۔ احتجاجی تحریک کا آغاز 2019 ء کے اوائل میں ہوا اور اس نے شمالی افریقی ملک کے بڑے شہروں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔