ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ای کیپ) کے چیئرمین ملک محمد بوستان نےکہا ہےکہ بیرونی ادائیگیوں کے سبب روپیہ دباؤ میں ہے، سیاسی صورت حال کے حل میں تاخیر سے روپےکی مزید بےقدری ہوسکتی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر 1.26 روپے اضافے سے 185.35 روپے کا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

ایک بیان میں ملک بوستان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے نو مہینوں میں تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر ہوگیا ہے، سیاسی صورت حال جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم آج ڈالر کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں