ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی افریقہ کے ستائیس ملین افراد بھوک کا شکارہیں، عالمی تنظیمیں

موغا دیشو: 11عالمی تنظیموں کی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خوراک کے بحران کے باعث مغربی افریقہ میں ستائیس ملین افراد بھوک کا شکار ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تعداد میں مزید گیارہ ملین افراد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے مغربی افریقہ کی امداد کے لیے چار ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔ اس رپورٹ کو تحریر کرنے والی گیارہ تنظیموں نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کی حمایت کی۔

یوکرین میں جاری جنگ نے کئی علاقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور کووڈ انیس کی وبا بھی خوراک کی سپلائی کو متاثر کر رہی ہے۔ مغربی افریقہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں خوراک کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خطے کے کئی ممالک تیس سے پچاس فیصد گندم روس یا یوکرین سے درآمد کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں