English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری بھارت کی خلاف ورزیوں کو روکے،منیر اکرم

القمر

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کو بتایا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھارت کی طرف سے خلاف ورزیوں اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے سے علاقائی اور بین الاقوامی امن کو خطرہ لاحق ہے اور زور دیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جان بوجھ کر بین الاقوامی قانونی حیثیت کی خلاف ورزی کو روکے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے تخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت کام کرنے والے تخفیف اسلحہ کمیشن سے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی سینیو کلیئرائزڈ جنوبی ایشیا اور دنیا میں امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کمیشن کی توجہ9 مارچ کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرزمین میں سپرسونک جوہری صلاحیت کے حامل میزائل کے حادثاتی فائر کی طرف بھی مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس غلطی سے بھارت کے اپنے اسٹریٹجک اثاثوں کو سنبھالنے کی صلاحیت میں سنگین خامیوں کا علم ہوتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر ، پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز، اس کے روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کا بے لگام ذخیرہ جو زیادہ تر پاکستان کے خلاف تعینات ہیں سے پیدا ہوا ہے لہٰذا ہم ایک بارپھر بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کو لاحق خطرے کو نظرانداز نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے