ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ نامزد

کراچی (اسٹاف رپورٹر):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو نامزد کیا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا ہے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لئے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینز اور جنوبی افریقا کی لاورا وولفارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں