بھارت روس کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنا چاہتا ہے بھارت نے روس کے ساتھ صف بندی کر لی ہے، جس پر امریکا نے وارننگ دیتے ہو ئے بھارت کو خبر دار کر دیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق امریکا نےبھارت کو روس کا ساتھ دینے پر خبر دار کر دیا ہے ۔
برائن ڈیز کا کہنا تھا کہ ماسکو کے ساتھ زیادہ واضح اسٹریٹجک صف بندی کے نتائج اہم اور طویل مدتی ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکام یوکرین حملے پربھارت کی طرف سے جو ردعمل آیا ہے اس سے بہت مایوسی ملی ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر نے بھی بھارت کو خبردار کیا تھا۔
دوسری جانب بھارت نے امریکی وارننگ کے باوجود روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
