بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں 5برس کے دوران بارودی سرنگیں پھٹنے سے 500سے زائد بچے ہلاک و زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے،متاثر ہونے والے بچوں میں سے 80 فیصد لڑکے ہیں۔سرنگیں پھٹنے سے متاثر ہونے والے زیادہ چرواہے ہیں۔ اندازوں کے مطابق 3ہزار 225مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے میں اب بھی سرنگیں موجود ہیں اور وہاں گزرتے ہوئے ہر وقت دھماکے کا خدشہ رہتا ہے۔
