ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز ہی کپتان رہیں گے ، تبدیلی پر غور نہیں ہورہا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے کپتان کی کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، سرفراز ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔نیاناظم آباد اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا تھا گزشتہ 3 سال کے دوران پی ایس ایل میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ناقص پرفارمنس کی متعدد وجوہات تھیں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو کوویڈ-19 کی صورتحال اور کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی متاثر ہوئی، کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کا اچھا کمیشن بھی نہیں بن سکا، اس کے علاوہ بھی جو کچھ ہوا اس کو دہرانا اب اچھا نہیں لگتا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں بڑی تبدیلی اور قیادت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ اس حوالے سے بالکل فکر نہ کی جائے، سرفراز احمد ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ لاہور قلندر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، ہمیں خوشی ہے کہ پی ایس ایل ایک عالمی ایونٹ بن رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہماری فرنچائز لیگ میں نئے رنگ میں سامنے آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں