English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سینیگال میں افطار پروگرام

القمر
ریاض: سینیگال میں شاہ سلمان افطار پروگرام کے تحت مقامی افراد میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے تحت سینیگال میں افطار پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس کے تحت مقامی شہریوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی سینیگال کے علاقے لوگا میں ہائر اسلامک انسٹیٹیوٹ نے شاہ سلمان افطار پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کا مقصد 5ہزار لوگوں کو کھانا فراہم کرنا ہے ۔ پروگرام کا افتتاح سینیگال میں سعودی سفارت خانے کے نمایندے اور اس کے مذہبی اتاشی وحید محمد مجاربی نے کیا۔ اس موقع پر لوگا کے گورنر عبدالعزیز وال اور دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے