ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے

اسلام آباد :وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج (بدھ)کے روز کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے اور وزیر اعلیٰ ہائوس بھی جائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور (ن)لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں کراچی کے لئے جس پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالہ سے بریفنگ لیں گے، کس ، کس جگہ پر کام پھنسا ہوا ہے اس حوالہ سے سید مراد علی شاہ، شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں