English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکرگزار ہوں،شہباز شریف

اسلام آباد :وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پُرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ جموں و کشمیر کا پُرامن طریقہ سے حل ناگزیر ہے۔

 

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آئیں مل کر امن کا حصول ممکن بنائیں اپنے لوگوں کی سماجی اور معاشی ترقی پر توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے