English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیول چیف سے قازق فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کی ملاقات

اسلام آباد:سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کی ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے