کراچی :پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے اسٹار کھلاڑی اسد شفیق نے کے ڈی اے سوک سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ممبر فنانس سید شجاعت حسین نے اسد شفیق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کے ڈی اے کا اسپورٹس ڈپارٹمنٹ جلد بحالی کی طرف گامزن ہوگا،
انشاء اللہ ماضی کی طرح ہاکی، کرکٹ، فٹ بال اور شوٹنگ بال کی ٹیموں کو فعال کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں یہ ٹیمیں ملکی سطح پر ادارے کا نام روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع، اور اسپورٹس آرگنائزرز ایم نسیم موجود تھے۔
آل سندھ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل سید محمد علی شاہ اور ممبر فنانس سید شجاعت حسین کے ا سپورٹس کے اقدامات کی تعریف کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ اور ممبر فنانس سید شجاعت حسین کی سرپرستی میں ایک دفعہ پھر ادارے کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ماضی کی مکمل طور پر بحال ہو کر نوجوان کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کیلئے سرگرمیوں کو جاری اور ساری کرے گا،
آخر میں ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کو ادارے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کرایا، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہاوسنگ اسکیم طارق رفیع نے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف اسکیموں میں موجود گراؤنڈز کے بارے میں بریفنگ دی، ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی ہوئی، اور ادارے کے لیے میری خدمات حاضر ہیں

