
بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے جنوبی علاقے صیدا میں قائم اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور7زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا دارالحکومت بیروت سے تقریبا 56 کلو میٹر دوری قصبے میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میںسیاسی جماعت امل موومنٹ کا مرکز بھی تباہ ہو گیا۔ دھماکے سے قصبے کی بلدیہ کی عمارت اور دیگر ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
