English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہبازشریف کا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے پختہ عہد

کراچی : وزیراعظم شہبازشریف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔

وزیراعظم نے اپنے تاثرات میںلکھا ہے کہ ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔

ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اس راہ کی پیروی نہ کرسکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی، اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔

میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے